القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بناکر صیہونیوں کو پیغام دے ڈالا

0 85

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ اس اسرائیلی اپاچی کو SAM-7 میزائل کے ذریعے رفح شہر کے مشرق میں نشانہ بنایا گیا۔

اس رپورٹ کے سامنے آنے تک اسرائیلی حکومت کی فوج نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے،یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ حماس کے عسکری ونگ نے غزہ پٹی میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا ہو۔

چند ماہ قبل القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس نے شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ کے شمال میں ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا ہے،حماس کے عسکری ونگ نے اسرائیلی ہیلی کاپٹر پر SAM-7 میزائل فائر کیے جانے کے لمحے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔

فروری میں بھی القسام بریگیڈ نے کتائب المجاہدین مزاحمتی گروپ کے ساتھ مل کر SAM-7 میزائلوں سے کئی اسرائیلی فوجی طیاروں (ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز) کو نشانہ بنایا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.