غزہ کے مختلف علاقوں پر جارح صیہونی فوج کے آج کے حملوں میں دوسو دس فلسطینی شہید

0 83

صیہونی حکومت نے صبح مرکزي غزہ کے دیرالبلح علاقے پر وسیع حملے کئے ہیں، مرکزی غزہ کے النصیرات ، المغازی اور البریج کیمپوں پر بھی جارح صیہونی فوج نے بمباری کی ہے ،ان حملوں میں اب تک دو دس فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

خبری ذرائع نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اس علاقے میں شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں،در ایں اثنا غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر پانچ مرحلے میں وحشیانہ حملے کرکے سترافراد کو شہید اور ڈیڑھ سو سے زائد کو زخمی کردیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، نئے اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر دوہزار تیئیس سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد چھتیس ہزار آٹھ سو ایک جبکہ زخمیوں کی تعداد تراسی ہزار چھ سو اسی ہوگئی ہے۔

خبری ذرائع نے غزہ کے مختلف علاقوں خاص طور پر النصیرات کیمپ میں شدید جھڑپیں ہونے اور صیہونی فوجیوں پر مجاہدین کے حملوں کی خبر دی ہے- غزہ پٹی کے وسط میں واقع شہر دیر البلح کے مشرق میں مزاحمتی گروہوں اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اس علاقے میں زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں، رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے النصیرات کیمپ کے شمال میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

اس بیان کے مطابق صیہونی حکومت کے ایک خصوصی فوجی دستے کے ساتھ ، مزاحمتی محاذ کے مجاہدین کی اس وقت لڑائی ہوئی شروع ہوگئی جب وہ خفیہ طور پر النصیرات کیمپ میں داخل ہوئے۔

مزاحمت کاروں نے ان صیہونی فوجیوں کا مقابلہ کیا، اور پھر جارحین نے زمینی، فضائی اور سمندری راستے سے اس علاقے پر دیوانہ وار بمباری کی اور راکٹ داغے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اس وقت النصیرات کیمپ کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور اس علاقے کی سڑکوں پر بڑی
تعداد میں شہداء اور زخمیوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور ان تک رسائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دیر البلح کے مشرق میں واقع الباطون اسٹریٹ پر صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر راکٹ سے حملہ کیا ہے-

تحریک حماس کی عسکری شاخ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے مشرق میں خفیہ کارروائی کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے کئی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.