کراچی میں فائرنگ کرکے بچے کو قتل کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار

0 85

نارتھ کراچی میں 2 روز قبل سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے کچرا چننےوالے بچے کو قتل کردیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کو قتل کرنے والا سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حکام نے بتایاکہ سکیورٹی کمپنی کا سپروائزر عاصم پہلے ہی گرفتار ہے، ملزم عاصم نے بنا کسی تصدیق کے غیر تربیت یافتہ شخص کو بھرتی کیا تھا۔

حکام نے کا کہنا ہے کہ متعلقہ سکیورٹی گارڈ کمپنی نے اپنا لائسنس پولیس کو دکھایا ہے تاہم متعلقہ کمپنی کے 12 گارڈ ز کا اسلحہ جانچ کیلئے ضبط کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.