اسرائیل پر عراقی استقامت کے حملے کی تفصیلات سامنے آگئی

0 117

ایک صیہونی ویب سائٹ کو پیر کے روز اس آپریشن کی نئی تفصیلات شائع کرنے کی اجازت دی گئی جو تین ماہ سے زائد عرصے تک عراقی مزاحمت کے خصوصی آپریشن کے بعد ایلات کی بندرگاہ پر واقع فوجی اڈے پر پہلا مشترکہ آپریشن تھا۔

عمیر بوحبوط کی طرف سے لکھی گئی ایک رپورٹ میں اسرائیل کی واللا ویب سائٹ نے ام الرشراش بحری اڈے (ایلات) پر عراقی مزاحمت کے حملے کی نئی تفصیلات شائع کیں جبکہ اسے نشانہ بنائے جانے کو 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

صہیونی فوجی تجزیہ نگار نے لکھا: اب تک جو تفصیلات جاری کی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ ایک عراقی ڈرون نے گزشتہ مارچ میں ایلات بحری اڈے کو نشانہ بنایا تھا اور ایک ساعر 6 نوعیت کے ڈسٹرائر کو تباہ کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایلات میں ایک مشتبہ ہدف کے دھماکے اور عراقی مزاحمت کے بیان کے صرف ایک دن بعد ہی اس بات کی تصدیق کی اجازت دی گئی کہ عراقی ڈرون نے اس علاقے میں بحری اڈے کو نشانہ بنایا اور نقصان پہنچایا۔

اس آپریشن کی کامیابی پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے واللا نے لکھا کہ عراقی ڈرون کی یہ دراندازی اور دقیق حملہ، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.