حزب اللہ کا صیہونیوں کے ہتھیاروں کی رافائل کمپنی پر بھرپور میزائلی حملہ
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین کے طبریا علاقے پر پہلی بار سو میزائل فائر کئے،مقبوضہ شمالی فلسطین کے طبریا علاقے پر حزب اللہ لبنان کے اس میزائل حملے کے بعد اس پورے علاقے میں خطرے کا سائرن بجنے لگے۔
ٹی وی چینل نے اس میزائل حملے کی رپورٹ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مختلف قسم کے میزائلوں کی اتنی بڑی تعداد کے ساتھ اس طرح کا یہ پہلا حملہ ہے جو حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین کے طبریا علاقے پر کیا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ عامہ کی رپورٹوں کے مطابق مقبوضہ شمالی فلسطین میں الجلیل کے علاقے میں مسلسل دھماکوں اور خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی جاتی رہی ہیں اور اسی طرح ہتھیاروں کی رافائل کمپنی، حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کا براہ راست نشانہ بنی ہے ۔
حزب اللہ لبنان کے اس میزائل حملے کے نتیجے میں صفد شہر کے بیشتر علاقوں کا پانی اور اسی طرح بجلی منقطع ہو گئی، فلسطین کی نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کے میرون ایر بیس اور اس کے اطراف کے علاقوں منجملہ جبل الجرمق پر زیادہ میزائل گرے۔