تنخواہ دار طبقے پر 75 ارب جبکہ غیر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ 150 ارب ہوگا، زبیر ٹوانہ

0 69

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) محمد زبیر ٹوانہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ نئے بجیٹ میں تنخواہ دار طبقے پر 75 ارب روپے کا ٹیکس بوجھ ڈالا گیا ہے جبکہ غیر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ 150 ارب روپے کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں 3800 ارب روپے سے زائد اضافہ کیا جا رہا ہے، پالیسی اور انفورسمنٹ کے ذریعے 1800 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کیے جائیں گے، 400 سے 450 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 150 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ کو بھی ختم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے جبکہ پلاٹس اور کمرشل پراپرٹیز پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے، ایکسپورٹس کو نارمل ٹیکس رجیم میں لایا جا رہا ہے، ریٹیلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو بڑھایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.