جنگ بندی منصوبے میں تبدیلیاں، حماس نے امریکا کا دعویٰ مسترد کردیا

0 114

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ حماس نے مجوزہ جنگ بندی منصوبے میں کئی تبدیلیوں کی تجویز دی ہے جبکہ حماس نے تبدیلیوں کی تجویز سے متعلق امریکی دعویٰ کی تردید کردی۔

دوحا میں مصری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے سے متعلق کچھ تجاویز قابل عمل ہیں جبکہ کچھ پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔

اب بات چیت روک کر جنگ بندی شروع کرنے کا وقت ہے، حماس معاہدے کو نہیں مانتی تو یہ واضح ہے کہ حماس نے غزہ جنگ جاری رکھنے کا انتخاب کر لیا ہے، حماس کو خطے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہ دی جا سکتی ہے نہ دی جائے گی۔

دوسری جانب حماس نے مجوزہ معاہدے پر نئی تجاویز دینے کی تردید کر دی ہے،حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق کوئی نئی تجاویز نہیں دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.