راولپنڈی(شوریٰ نیوز)یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان تقریب کا آغاز،تقریب کا انعقاد جی ایچ کیومیں کیا گیا ہے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر،سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ،سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل(ر)ندیم رضاودیگر افسران شریک ہیں۔یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کا آغاز نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا اور اس موقع پر دعاؤں میں پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے والوں کے لیے خصوصی دُعائیں مانگی گئیں۔علما کرام نے کہا کہ آزاد فضاؤں میں سانس لینا ہمارے ملک کے شہدا کے مرہون منت ہے جو ہم پر ان کا قرض ہے، آج اتحاد و یگانگت کے ساتھ فاصلوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔یوم تکریم شہدا کے موقع پر کیپٹن سلیمان شہید، میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر اور شہید میجر سرمس رؤف کی قبر پر ورثا اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج کے دستے نے شہدا کی قبروں پر گارڈ آف آنر پیش کیا اور چادر چڑھائی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی تکریم میں کبھی کمی نہیں آنے دیں گے۔ملتان ریجن میں بھی موجود شہدا کی قبروں پر پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر کیپٹن عاطف حسن شہید، حولدار خرم شہید اور لانس نائیک عبدالحکیم شہید کے ورثا اور شہری بھی موجود تھے۔شہریوں نے کہا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی تکریم میں کبھی کمی نہیں آنے دیں گے۔آج کے دن کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگارِ شہدا پرہورہی ہےجس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مہمانِ خصوصی ہیں۔پاکستان ایئر فورس، نیول ہیڈکوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹر میں بھی شہدا کی یادگاروں پر تقریبات ہوں گی۔پولیس کی متعدد شہدا یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔اسلام آباد کی شاہراہ دستور سمیت دیگر شہروں میں شہدا یکجہتی واک ہوں گی۔آج سارا دن شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیں بھی کی جائیں گی۔