سعودی عرب اور کینیڈا کا سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

سعودی ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ملاقات

0 70

ریاض(شوریٰ نیوز)سعودی عرب اور کینیڈا کا سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ، سعودی ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ملاقات،سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کی پرانی صورتحال میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ بینکاک کی ایشیا پیسیفک اکنامک کو آپریشن (اے پی ای سی) کی سائیڈلائن جسٹن ٹروڈو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہوئی ملاقات میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا تھا، کینیڈا کی جانب سے سعودی عرب پر عائد تجارتی پابندیاں بھی اٹھائی جائیں گی۔سعودی عرب اور کینیڈا نے 2018 کے تنازع کے باعث معطل ہونے والے سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی پر باہمی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ حالیہ برسوں میں سعودی عرب ایک اہم گلوبل پلیئر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، سعودیہ نے سوڈان میں پھنسے کینیڈینز کے انخلا میں ہماری مدد کی اور وہ سوڈان مسئلے کے حل تلاش کرنے کیلئے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.