عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

0 113

عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دو ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں 3.75 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جبکہ اس عرصے میں ڈیزل کی قیمت میں 2.7 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔

پٹرول پر درآمدی پریمیم بھی کم ہو کر 9.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جس سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے اور پاکستان میں صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لٹر جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے، عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق اوگرا نے قیمتوں کے حوالے سے ابھی تک ورکنگ نہیں کی، اوگرا اپنی ورکنگ کر کے کل شام تک سمری بھجوائے گا۔

وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.