پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کی کمی

0 125

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور مہینے کی آخری تاریخ کو ہوتا ہے لیکن اس بار ایک روز قبل ہی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے، یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہناتھاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کیلئے تاریخی اقدام کیا اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی۔

صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.