تمام یورپی ممالک آزاد فلسطینی ملک کو تسلیم کریں،وزیراعظم اسپین

0 115

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے میڈرڈ میں ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ میں جنگ روکنے کے لیے اسپین کی کوششوں اور یورپی ممالک کی طرف سے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پریس کانفرنس میں اردوغان نے اسپین کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو بھی اہم قرار دیا،مئی کے اواخر میں اسپین نے ہمدردی میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا، ایک ایسا عمل جس نے صیہونیوں کو غصہ دلایا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نئے دور کے آغاز سے اب تک 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 85 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.