حیفا بندرگاہ میں اہم صیہونی ہدف پر جدید ترین کروز میزائل سے حملہ
عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابقعراق کی تحریک استقامت نے حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ پر ایک اہم صیہونی ہدف پر میزائل سے حملہ کیا ہے،یہ حملہ جدید کروز میزائل الارقب سے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کے مجاہدین گزشتہ ہفتے بھی صیہونی حکومت کی حیفا بندرگاہ کو اپنے حملے کا نشانہ بناچکے ہیں۔
عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کے مجاہدین مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت بالخصوص خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دینے کے لیے تسلسل کے ساتھ غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں اور اسٹریٹیجک مراکز پر حملے کررہے ہیں۔