عمران خان کسی اور کے گٹے پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں، خواجہ آصف

0 113

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ڈیڑھ سال زور لگا کردیکھ لیا کچھ نہ بن سکا تو اب ترلوں پر آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عون چوہدری نےکہا تھاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کو ڈگی میں چھپاکر جنرل امجد اعوان کے گھر لے کرگئے، وہاں بانی پی ٹی آئی نے جنرل باجوہ کے پیروں کو ہاتھ نہیں لگائے، باقی ہرطرح کی منت کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ اب کسی اور کے گٹے پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جتنے جوتے چاٹے ہیں شاید ہی کسی نے چاٹے ہوں۔

مجبورکیا گیا تو ان لوگوں کے نام بتاؤں گا جو ہمارے پاس آکر بانی پی ٹی آئی کو گالیاں دیتے تھے،خواجہ آصف کی تقریرکے دوران حکومتی بینچوں پرقہقہے گونجتے رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.