بلوچستان کا 850 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

0 109

گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافےکی تجویز دی گئی ہے جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہ 20 فیصد اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ متوقع ہے اور صوبے میں3 ہزار سے زائد ملازمتیں دی جائیں گی۔

ادھر صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 200 ارب روپے، غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 600 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ تعلیم کیلئے 120ارب روپے اور صحت کیلئے 100 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.