اسلام آباد، پنجاب، پختونخوا ، کشمیر سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

0 118

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تیز آندھی اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں، آندھی چلنے کے ساتھ تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چندمقامات پر بارش ہو سکتی ہے جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

جمعہ کے روز مری گلیات، اٹک راولپنڈی، چکوال، جہلم، ملتان، خانیوال، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور، جھنگ، لیہ، بھکر، ڈی جی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران وسطی اور بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری و موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.