بھارت ،گاندھی پرلکھی گئی کتاب کی رونمائی، فرقہ پرستی سب سے بڑا چیلنج قرار

سرمایہ دار فرقہ پرستی اور نفرت کو بڑھاوا دینے کیلئے آرا یس ایس کی حمایت کرتے ہیں، مقررین کا خطاب

0 68

نئی دہلی(شوریٰ نیوز)بھارت ،گاندھی پرلکھی گئی کتاب کی رونمائی، فرقہ پرستی سب سے بڑا چیلنج قرار، بھارت میں ’’گاندھی، سیاست اور فرقہ واریت‘‘کے عنوان سے لکھی گئی کتاب کی رونمائی میں مقررین نےبھارتی سرمایہ داروں پر فرقہ پرستی اور نفرت کو بڑھاوا دینے کیلئے آرا یس ایس کی حمایت کا الزام لگا دیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ ملک کا اکثریتی طبقہ قانون اور دستور کو ماننے کے بجائے اپنی مرضی کا نظام چاہتا ہے اور وہ قانون کی حکمرانی کے بجائے اپنے مزا ج کے مطابق حالات سے نمٹنے کا خواہاں ہے، جس کی سوچ یہ بن گئی ہے کہ اقلیتوں اور مسلمانوں پر ظلم کرنا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ انہوں نے اکثریت واد کو دور حاضر میں ملک کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا۔مقررین نے کہا کہ فرقہ پرستی کی سرپرستی ہمیشہ ملک کے سرمایہ داروں اور تاجروں نے کی اور آج بھی یہی لوگ فرقہ پرستی اور نفرت کو بڑھاوا دینے کیلئے آرا یس ایس کی حمایت کرتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی یہاں کے مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ اکثریت کا مسئلہ ہے ، اکثریت کو اس کے خلاف جنگ لڑنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ تقریب سے مہاتما گاندھی کے پوتے تشار گاندھی،آئی او ایس کے وائس چیئرمین پروفیسر افضل وانی،کتاب کے مصنف پیوش ببیلے،معروف دانشور پروفیسر اپروانند،پروفیسر اپروانند،پروفیسر ویپن کمار ترپاٹھی اورڈاکٹر اشوک کمار پانڈے نے خطاب کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.