جونیئر ہاکی ایشیاکپ،پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا

پاکستان تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا

0 49

صلالہ (شوریٰ نیوز)جونیئر ہاکی ایشیاکپ،پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا ،پاکستان تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا ،عمان کےشہر صلالہ میں جاری جونیئر ہاکی ایشیاکپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ایونٹ کے پول اے کے دوسرے میچ میں قومی جونیئر ٹیم نے تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں9 گول سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے 5 گول داغے جبکہ عبدالحنان شاہد، عبدالوہاب ،ارباز احمد اورمرتضی یعقوب نے 1،1 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، عبدالرحمان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ جونئیر ہاکی ایشیاکپ،پاکستان نے چائینیز تھائی پے شکست دیدی،پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چائینیز تھائی پے کو 1 کے مقابلے میں 15 گول سے ہرا یا تھا۔پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا جبکہ 29 مئی کو پول کے آخری میچ میں اس کا ٹکراؤ جاپان سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.