آرمی چیف کی شہدا کے بچوں کیساتھ پدرانہ شفقت سے بھرپور غیررسمی ملاقات

پاک فوج شہدا کےبچوں کی وارث ہے، آپ سےہمارا رشتہ مثالی، ہمیشہ قائم رہنے والا ہے، آرمی چیف کی بچوں سے گفتگو

0 66

راولپنڈی (شوریٰ نیوز)پدرانہ شفقت سے بھرپورآرمی چیف کی شہدا کے بچوں کیساتھ غیررسمی ملاقات،آرمی چیف نے بچوں کے سروں پر ہاتھ رکھا اور اُن کو یقین دلایا کہ پاک فوج اُن کی وارث ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج یومِ تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے جس میں قوم شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔یومِ تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں اسکول کے بچوں سےغیر رسمی ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہدا کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور اسکولز اور شہدا کے بچوں کے سرپردست شفقت رکھا۔عاصم منیر نے اس حوالے سے کہا کہ پاک فوج شہدا کےبچوں کی وارث ہے، شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سےہمارا رشتہ مثالی، ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ آپ کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.