سابق رہنما پی ٹی آئی عائشہ گلالئی کاق لیگ میں شمولیت کا اعلان

مسلم لیگ کو عوامی اور جمہوری پارٹی سمجھ کر شمولیت اختیار کی، عائشہ گلالئی

0 55

لاہور (شوریٰ نیوز) عائشہ گلالئی نے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور چوہدری سرور کے ساتھ پریس کانفرنس میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے کی محافظ پاک فوج ہے، پاکستان کا ہر ایک شہری پاک فوج کا سپاہی ہے۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی 2017 میں پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہوگئی تھیں اور انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات عائد کیے تھے جب کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی گلالئی کے نام سے جماعت بھی بنائی تھی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتی ہوں، چوہدری شجاعت سے سیاست سیکھنے کا موقع ملا ہے، ان کا کبھی کرپشن کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ مسلم لیگ میں حقیقی جہموریت ہے، مسلم لیگ کو عوامی اور جمہوری پارٹی سمجھ کر شمولیت اختیار کی ہے۔میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، ڈاکٹر اسرار احمد پی ٹی آئی سے متعلق پہلے پیشگوئی کر چکے تھے، 9 مئی کو جس طرح افواج پاکستان نے صبر کیا قابل فخر ہے، پی ٹی آئی کے جو رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتی ہوں، پاکستان مسلم لیگ میں شرکت کی سب کو دعوت دیتی ہوں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے متعدد پارٹی رہنما و سابق ارکان اسمبلی ق لیگ میں شامل ہوگئے، مزید اہم سیاسی رہنما بھی جلد شمولیت اختیار کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.