حماس نےگائیڈڈ میزائل سے صیہونی بکتربند گاڑی تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی

0 72

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں صیہونی بکتربند گاڑی کو گائیڈڈ میزائل سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ٹیلیگرام چینل پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو صیہونی بکتر بند پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد بکتر بند گاڑی میں آگ بھی لگ جاتی ہے۔

حماس کے مطابق رفح کے علاقے تل زعرب میں صیہونی فوج کی انجینیئرنگ کور کی بکتر بند گاڑی کو ریڈ ایرو میزائل سے نشانہ بنا گیا جس کے بعد مدد کے لیے آنے والے فوجی دستوں پر راکٹ داغے گئے۔

القسام بریگیڈز کے جانب سے گزشتہ روز اس حملے کی خبر دی گئی تھی جس کی ویڈیو آج جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے کہ جب صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ اختتام کے قریب ہے اور صیہونی فوج کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی فوج رفح میں حماس کی رفح بریگیڈ کو ختم کرنے کے قریب ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.