ملالہ یوسف زئی نے پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

0 114

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے، ملالہ یوسفزئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا ہے۔

اس بیان میں ملالہ یوسفزئی کی جانب سے کہناتھا کہ غزہ میں چھ لاکھ سے زائد بچے اسکولز سے باہر ہیں۔

ملالہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ غزہ کے معصوم بچے زندہ رہنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور ان خوفناک حالات کا سامنا کررہے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کی جانب سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مسلسل بمباری اور ڈر میں رہنا بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر تباہ کن اثرات ڈالتا ہے، پوری دنیا کو مل کر ایک ساتھ اس تشدد کو روکنے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.