کندھ کوٹ،کچے میں ڈاکوؤں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید

0 96

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کی طرف فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے میں ددڑ چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پوسٹ پر موجود 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد علاقے میں بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ علاقے میں نفری کی تعداد بھی بڑھادی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حملے کی مذمت کی اور آئی جی کو واقعے کی تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.