وزات خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے نرخوں میں اضافہ کردیا

0 102

وزات خارجہ نے قانونی دستاویزات کی تصدیق کے لیے نرخوں میں اضافہ کردیا،وزارت خارجہ نےدستاویزات کی تصدیق کے لیے پیشگی اپائنٹمنٹ کی شرط ختم کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پیر سے وزات خارجہ میں قانونی کاغذات کی تصدیق دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔ تعلیمی اسناد، قانونی دستاویزات اور کمرشل دستاویزات کی تصدیق شروع کی جائےگی۔

شہری کاغذات کی تصدیق کے لیے وزارت خارجہ کے واک ان طریقہ کار سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ شہری وزارت خارجہ کےلائژن دفاتربشمول لاہور اور کراچی میں بھی کاغذات کی تصدیق کے لیے جاسکتے ہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے نیا نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نئےنرخ نامےکے مطابق ذاتی اور تعلیمی اسنادکی فی دستاویز تصدیق 3000 ہوگی۔ قانونی دستاویزات 4500 روپے اورکمرشل دستاویزات 12000 روپے میں تصدیق کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں نرخ نامہ بالترتیب 500، 700 اور 3000 تھا۔ وزارت خارجہ کی جانب سےکسی دستاویز کی تصدیق 6 ماہ کے لیے ہوتی ہے۔6 ماہ کے اندر دستاویز استعمال میں نہ لانے پر دوبارہ تصدیق کرانا پڑتی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.