شاہد خاقان اور مفتاح کی نئی سیاسی جماعت پر عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا

0 111

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا اپنی پارٹی کے سابق رہنماؤں شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے قیام پر رد عمل سامنے آگیا،آج ارب پتی سرمایہ کاروں کا اکٹھ تھا جس میں پرانی ٹیپ چلائی گئی۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تضادات سے بھرپور تقریریں کرنے والے ماضی میں اقتدار سے لطف اندوز ہوتے رہے، جن لوگوں میں وفا جیسی صفت نہ ہو وہ اقدار کی سیاست کیا کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور کابینہ دن رات پاکستان کو معاشی میدان میں ابھرتا ملک بنانےکے لیےکام کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.