ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا

0 105

ملک میں آج محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 8 جولائی پیرکو ہوگی،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور یکم محرم الحرام 8 جولائی پیرکو ہوگی،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ یوم عاشور 17 جولائی بدھ کو ہوگا۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی عمر 15گھنٹے ہے،نظر آنےکے لیے عمر 19گھنٹے ہونی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.