وزیراعظم نے ناراض بلوچوں کو مل بیٹھ کر گلے شکوے دور کرنے کی دعوت دے دی

0 240

وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے ناراض بلوچوں کو مل بیٹھ کر گلے شکوے دور کرنےکی دعوت دیتے ہو ءے کہا کہ جو بلوچستان اور پاکستان کی خیرخواہی چاہتا ہے اسے گلے لگائیں گے، خارجی طاقتوں کو ہم سب جانتے ہیں۔

ہم نے عام آدمی کو ریلیف دینا ہے، وفاق بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آپ کے ساتھ ہے، اگر بلوچستان اور کے پی میں سرمایہ کاری لانی ہے تو سکیورٹی ہماری سب سے پہلی ضرورت ہے، ہم دہشت گردی کے ناسور کو مل کر ختم کریں گے۔

گوادر کے حوالے سے میں شکایت نہیں کر رہا،گوادر میں سیف سٹی بند کر دیا گیا، گوادر ان شاء اللہ ریکوڈک کی کانوں سے زیادہ فائدہ مند ہوگا، ہم گوادر کو شاندار پورٹ بنانےکے لیے تیار ہیں۔

بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہے جس کی کئی وجوہات ہیں، اگر 500 ارب سبسڈی کا پیسا بلوچستان کی ترقی خوشحالی پر لگا ہوتا تو یہاں ترقی ہوتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.