چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، سابق کرکٹرز نے کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز دیں

0 440

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی ی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق کھلاڑیوں سے لاہور میں ملاقات کی، سابق کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سابق کرکٹرانتخاب عالم، سلیم الطاف، شفیق پاپا، اظہر خان، اقبال قاسم، ہارون رشید، اعجازاحمد، محمدسمیع موجود تھے،سرفرازاحمد، عبدالرؤف بھی چیئرمین پی سی بی سےملاقات کرنےوالوں میں شامل تھے۔

اس کے علاوہ وجاہت اللہ واسطی، یاسرشاہ، یاسرحمید، سلمان بٹ اور دیگرکرکٹرز بھی ملاقات میں شریک تھے،خیال رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری سے متعلق چیئرمین پی سی بی نے سابق کرکٹرز کو مدعو کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.