کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے خود اس زد میں آئیں گے،اپوزیشن لیڈر

0 123

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میںکہا ہے کہ حساس ادارے کو کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے کل خود کال ٹریسنگ کی زد میں آئیں گے۔

کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے جیل جائیں گے، اسی قانون کے ذریعے آصف زرداری، نواز شریف ، شہباز شریف، بلاول اور مریم جیل جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا،اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے سب عدالتوں میں پھرتے نظر آئیں گے،یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے آج ہی حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.