فریال تالپور کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس ، عدالت کا کیس فائل پیش کرنے کا حکم

0 236

کراچی میں اسپیشل بینکنگ کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سمیت دیگر کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کے مقدمے میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس فائل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں اسپیشل بینکنگ کورٹ کے روبرو پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سمیت دیگر کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پیپلز پارٹی رہنماء فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں۔ تفیتشی افسر نے بتایا کہ کیس کی فائل تاحال نیب نے حوالے نہیں کی ہے۔ چیئرمین نیب کو نوٹس کیا جائے۔

ملزمان کے وکیل نے موقف دیا کہ چیئرمین نیب کو نوٹس کی ضرورت نہیں ہے۔ کیس کی فائل حاصل کرنا تفتیشی افسر کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے ملزم انور مجید کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ صدر آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں ان کو استثنی حاصل ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو آیندہ سماعت پر کیس فائل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.