پی سی بی چیئرمین کا کوچز کو فری ہینڈ ،کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط

0 479

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے قومی ٹیم کے ریڈ اور وائٹ بال کوچز سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےوائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی، جس میں بیٹنگ، بالنگ خصوصا فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی، یہ بھی اتفاق کیا گیا ہےکہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم اچھے کمبینیشن کا فقدان ہے،غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا، محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا ہے، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آپ پر پورا اعتماد ہے، کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.