غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے، سید حسن نصراللہ

0 388

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایک بار پھر دوٹوک لفظوں میں یہ واضح کیا ہے کہ جب تک غزہ کے اہداف حاصل نہیں ہو جاتے ہم اس کی حمایت جاری رکھیں گے

العالم نیوز پورٹل کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے یومیہ خطاب میں کہا کہ حزب اللہ لبنان نے آٹھ اکتوبر کو غزہ کی حمایت کے تناظر میں طوفان الاقصیٰ کے تحت صیہونی حکومت کے خلاف حملوں کا آغاز کیا جو غزہ کے باشندوں کے اہداف کے حصول تک جاری رہیں گے اور اس فیصلے میں کسی قسم کی بازگشت نہیں ہوگی۔

انہوں نے غزہ کے حوالے سے سامنے آنے والی دو متضاد تصویروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں سرگرم غزہ، لبنان اور یمن کی مزاحمتی تنظیموں اور ان کے سیای حامیوں ایران اور شام نے ایک مسرور کن تصویر پیش کی ہے جب کہ اس کے برخلاف غزہ کے سلسلے جو تصویر عالم اسلام و عرب نے پیش کی وہ بڑی غمناک ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ کئی مہینوں سے غزہ میں کوئی امداد نہیں پہنچی ہے اور یہ علاقہ اس وقت قحط اور بیماری سے دوچار ہو چکا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا یہ عقل میں آنے والی بات ہے کہ یہ صورتحال جاری رہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی فوج کو اخلاقیات سے عاری دنیا کی سب سے گھٹیا فوج قرار دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.