غزہ: صیہونی حملوں سے ایک دن میں 5 فلسطینی صحافی مارے گئے

0 554

 

غزہ کی پٹی پر  ایک دن کےدوران صیہونی فضائی حملوں میں 5 فلسطینی صحافی مارے گئے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 6  جولائی کو نصیرت پناہ گزین کیمپ پر صیہونی حملوں میں 3 صحافی مارے گئے، مرنے والے صحافیوں میں ایک صحافی جوڑا امجد جاہ، وفا ابو دابان اور اُن کے بچے اور صحافی رزق ابو شکیان شامل تھے۔

 

دوسری جانب غزہ شہر میں جمعہ کے روز  ڈیپ شاٹ  میڈیا کمپنی کے صحافی سعدی مادوخ اور احمد سوکر بھی صیہونی حملے میں جانبر نہ رہ سکے۔

 

صیہونی فضائی حملوں میں ایک دن کے اندر 5 فلسطینی صحافیوں کے جان سے جانے پر گلوبل نیٹ ورک فار انڈیپنڈنٹ میڈیا نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

گلوبل نیٹ ورک فار انڈیپنڈنٹ میڈیا کے مطابق مرنے والے بعض صحافیوں اور میڈیا آؤٹ لیٹس پر صیہونی حملے جان بوجھ کر کیے گئے۔

 

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرئیلی فورسز کے ہاتھوں غزہ پٹی میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.