9 مئی مقدمات میں ضمانتوں کی منسوخی، عمران کی گرفتاری کیلئے پولیس کا اڈیالہ پہنچنے کا امکان

0 132

مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی منسوخی کے بعد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی گرفتاری نہیں ڈالی، انسداددہشت گردی عدالت نے ضمانتیں منسوخی کا تحریری فیصلہ دوروزقبل جاری کیا۔

نجی نیوز چینل کی رپورٹکے مطابق اڈیالہ جیل کے ریکارڈ میں بانی پی ٹی آئی ان کیسوں میں گرفتار نہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم کا آج اڈیالہ پہنچنے کا امکان ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی کو 9 مئی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ضمانت منسوخ کی تھی۔

واضح رہے کہ 9 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی تھی۔

خیال رہےکہ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی ممکن نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.