عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے 3 شرائط رکھ دیں

0 92

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےاڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مذاکرات کیلئے تیار ہوں لیکن ہماری تین شرائط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی شرط میرے کیسز ختم کریں، دوسری شرط ہمارے لوگوں کو رہا کریں، تیسری شرط ہمارا مینڈیٹ واپس کریں۔

میں نے جنرل باجوہ سے دو مرتبہ مزاکرات کیے، ہم نے اس وقت اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی، اس وقت ہمیں بتایا گیا بڑے صاحب انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آٹھ فروری 2024 کا ڈاکہ نہیں بھولا جاسکتا، بھوک ہڑتال کروں گا اور اسے ہم عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.