عدت کیس کے فیصلے کے بعد بھی عمران خان کی رہائی ممکن نہیں،فیصل واوڈا

0 104

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عدت کیس کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہےکہ اس فیصلے کے بعد بھی عمران خان کی رہائی ممکن نہیں، عدت کیس شرمناک تھا، ذاتی زندگی کو سیاست میں لائے مگر آج کی بریت کے باوجود عمران خان کی رہائی ابھی ممکن نہیں ہوگی کیونکہ ابھی بہت مراحل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل آئین اور قانون سے بالاتر ایک فیصلہ آیا، کل کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھی ہیں،چاہے کوئی کتنا ہی آئین و قانون سے باہر جا کر رعایت دے دے، لاجک نہیں لاء جیتے گا، بہت سے مراحل اور کیسز باقی ہیں۔

ایسے آئین اور قانون سے بالاتر رعایت دیتے رہیں گے تو آئین اور قانون کے اندر جتنے ادارے ہیں وہ آپ کے سامنے آکر کھڑے ہوں گے، سیاسی فیصلے عدالتی فیصلے بنیں گے تو مشکلات ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.