ڈونلد ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی

0 126

امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی ہے۔ امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے وقت ٹرمپ ریلی کے شرکاء سےخطاب کررہے تھے۔

سابق امریکی صدر کو اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ابھی پانچ ہی منٹ گزرے تھے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ریلی میں پیش آئے واقعہ میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوئے ہیں، ان کے سر اور کان پر خون کے نشانات تھے۔

طبی معائنے کے بعد ٹرمپ کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔فائرنگ کی آوازیں آنے سے پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد اس ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔واقعہ میں ریلی میں موجود ایک اور شخص بھی ہلاک اور ایک شدید زخمی بھی ہوا، جبکہ حملے کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر دو حملہ آور تھے اور دونوں کو گولی ماردی گئی جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔دونوں حملہ آور ڈونلڈ ٹرمپ سے کئی سو گز دور موجود تھے اور اسنائپر یعنی نشانہ باز تھے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق ریلی کےدوران 8 سے 10 گولیاں چلنے کی آوازیں آئی تھیں۔

ٹرمپ کی ریلی میں جس رائفل سے فائرنگ کی تھی اسے بر آمد کرلیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے،فائرنگ کے بعد سیکرٹ سروس کے اہلکار سابق صدر کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے۔

سابق صدر کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔کاونٹی پراسیکیوٹر نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے، ریلی میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور ان کے حفاظتی اقدامات بڑھادیے گئے ہیں۔

ریلی میں پیش آئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی، ریلی میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں۔ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے بھی کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بالکل ٹھیک ہیں۔ سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی معلومات حاصل ہوں گی۔

عوام کوآگاہ کردیا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کے واقعے پر بریف کردیا گیا ہے۔روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.