نوازشریف سے شہباز اورمریم کی ملاقات، سپریم کورٹ کے فیصلے، سیاسی صورتحال پر مشاورت

0 95

مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف سے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں ملاقات کی ہے مری میں ہونے والی ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

نوازشریف نے دیگر پارٹی رہنماؤں سے بھی فرداً فرداً مشاورت کی، انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے مختلف آپشنز پر مشاورت کی، نوازشریف کی ہدایات سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا اگلا مشاورتی اجلاس جلد لاہور میں ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا۔

13 رکنی فل کورٹ بینچ کے 5-8 کی اکثریت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے، پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی نشستوں کی حقدار ہے، انتخابی نشان نہ ملنے سے کسی سیاسی جماعت کا انتخابات میں حصہ لینے کا حق ختم نہیں ہوتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی 15 دن میں مخصوص نشستوں کے لیے اپنی فہرست جمع کرائے، 80 میں سے 39 ایم این ایز پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر کر چکے ہیں، باقی اکتالیس ارکان پندرہ دن میں پارٹی وابستگی کا حلف نامہ دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.