پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیرآئینی ہے جسے فوری واپس لینا چاہیے،انسانی حقوق کمیشن

0 128

انسانی حقوق کمیشن نے تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی تو اس سے سیاسی افراتفری کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیرآئینی ہے جسے فوری واپس لینا چاہیے۔

انسانی حقوق کمیشن کے مطابق پابندی کا اقدام پی ٹی آئی اراکین کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہے، یہ جمہوری اقدار کے لیے بڑا دھچکا ہے، سپریم کورٹ متفقہ فیصلہ دے چکی کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.