مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کسی پرپابندی یا آرٹیکل 6 لگانے سے پہلےکابینہ سے زیادہ قوم کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔
ادارے قوم کو بتائیں پاکستان کےخلاف سازشوں کے ان کے پاس کیا ثبوت ہیں ؟ فارن فنڈنگ اور سائفر کے ثبوت بھی قوم کے سامنے رکھے جائیں، قوم کو بتایا جائےکس طرح بانی پی ٹی آئی کوپاپولرکرنےکیلئے مل کر ارینجمنٹ کی گئی۔
یہ بھی بتایا جائے اس شخص نے انتشارپیدا کرنےکا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور قوم کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ اس شخص نے اداروں کےاندربغاوت کیلئے لوگوں کوکیسے اکسایا، 6 ہزار دہشتگردوں کو کس کی ایماء پر اور کیوں چھوڑا گیا۔
ادارے اور حکومت کوئی بھی اقدام لینے سے پہلے شواہد قوم کے سامنے رکھیں، اس کے بعد ایکشن لیں، کسی پرپابندی یا آرٹیکل 6 لگانے سے پہلے کابینہ سے زیادہ قوم کواعتماد میں لینا ضروری ہے۔