امریکی سینیٹر کرپشن کیس میں قصور وار قرار

0 112

 

امریکا کے ڈیموکریٹ سینیٹر باب مینینڈیز کرپشن کیس میں قصور وارپائے گئے ہیں۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کی وفاقی عدالت کی جیوری نے فراڈ، رشوت اور بھتہ خوری سمیت 16 الزامات میں مینینڈیز کو مجرم قرار دیا ہے۔

 

وہ لاکھوں ڈالر نقدی، لگژری کار اور سونے کی اینٹوں کے عوض اپنا دفتر غیر ملکی طاقتوں اور بزنس مین کو فروخت کرنے کی اسکیم میں بھی ملوث پائے گئے۔

 

مینینڈیز ساتویں امریکی سینیٹر ہیں جنہیں مجرم قرار دیا گیا۔

 

جیوری کے فیصلے کے بعد سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنماؤں نے باب سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

دوسری جانب مینینڈیز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وہ جیوری کے فیصلے سے بہت زیادہ مایوس ہیں اور اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.