سعودی ولی عہدکا نومنتخب ایرانی صدرکو فون، دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام پر تبادلہ خیال

0 101

 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو فون کرکے الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔

 

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور  ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےکی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے مختلف سطحوں پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کو  بھی سراہا۔

 

واضح رہےکہ سعودیہ ایران سفارتی تعلقات گزشتہ سال مارچ میں چین کی ثالثی میں بحال ہوئے تھے۔

 

رواں ماہ ہونے والے الیکشن کےدوسرے مرحلے میں ایران کے نئے صدر  اور اصلاح پسند رہنما مسعود پزشکیان یک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لے کر نئے صدر منتخب ہوئے  جب کہ ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے۔

 

مسعود پزشکیان پیشے کے لحاظ سے ہارٹ سرجن اور قانون ساز ہیں، 69 سالہ پزشکیان دوسری اصلاحاتی حکومت میں صحت اور طبی تعلیم کےوزیرتھے اور وہ 5 بار ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار سے اس کے نائب صدر بھی رہے ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.