چین کے صوبے سیچوان کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی لوگ عمارت میں پھنس گئے۔
چینی میڈیا کے مطابق بدھ کو چین کے مغربی صوبے سیچوان کے شہر زیگونگ کے ایک شاپنگ سینٹر میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔
آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ شاپنگ سینٹر کی 14 منزلہ عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی فائر ڈپارٹمنٹ سے 300 کے قریب ایمرجنسی ورکرز اور درجنوں گاڑیاں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئیں جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
حکام کے مطابق شاپنگ سینٹر کی عمارت سے کل 30 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اور کتنے لوگ اندر پھنسے ہوئے ہیں۔