یکطرفہ کارروائی نہیں کر سکتے، حکومت نے آئی پی پیز کو گارنٹیز دے رکھی ہیں،وزیرتوانائی

0 66

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز ( آئی پی پیز) کے معاہدوں پر نظرِ ثانی کرنے کا اشارہ د یتے ہوئے کہا کہ موجودہ آئی پی پیز کے کنٹریکٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر جو ہمارے فائدے میں نہیں ہوں گے انہیں خیر باد کہہ دیں گے تاکہ عوام پر سے بوجھ ختم ہو، بجلی کے معاہدوں پر یکطرفہ کارروائی نہیں کر سکتے، حکومت پاکستان نے آئی پی پیز کو گارنٹیز دے رکھی ہیں، ہم ایسی قوم ہیں جو عالمی معاہدوں کی پاسداری کرتی ہے۔

خیال رہے کہ سابق نگران وزیر گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر نئی نجکاری سے پہلے آئی پی پیز معاہدوں کے حوالے سے قوم کو مطمئن کریں، پچھلے2 سال میں 23 ہزار 400 میگاواٹ پر مبنی آئی پی پیز کی پیداوار میں سے 50 فیصد سے بھی کم استعمال ہوا۔

5 ہزار میگاواٹ کے درآمدی کوئلے پر مبنی آئی پی پیز پاور پلانٹس نےگزشتہ 2 سال میں 25 فیصد سے بھی کم صلاحیت کا استعمال کیا، 25 فیصد کم کیپسٹی پر چلنےکے باوجود فل کیپسٹی چارجز یعنی 692 ارب روپے لے رہے ہیں۔

ونڈ آپریشنز 50 فیصد سے کم ہیں لیکن فی یونٹ اضافی چارجز کے ساتھ 175 ارب روپے جب کہ آر ایل این جی کو 50 فیصد کم صلاحیت پر چلنےکے باوجود 180 ارب روپے دیے جا رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.