مخصوص نشستوں پرحلف لینے والے ممبران کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

0 108

قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے ممبران نے فیصلے پر نظرثانی کے لیے ذاتی طورپر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ممبران علیحدہ علیحدہ سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے جس میں ممبران مؤقف اپنائیں گے کہ ان کو سنے بغیر ان کے خلاف فیصلہ دیا گیا، ان ممبران نے رٹ پٹیشن کے مندرجات پر مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔

ان ممبران کو رٹ پٹیشن دائر کرنے کا حکم سیاسی جماعتوں نے دیا ہے، بظاہر ممبران ذاتی طورپررٹ دائرکریں گے لیکن انہیں پارٹیوں کی درپردہ حمایت حاصل ہو گی، مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف رٹ پٹیشن آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے میں یہ نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا ہے جس پر (ن) لیگ نے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.