پی ٹی آئی پر پابندی کا ارادہ ظاہر کیا ، آئینی طریقے سے عمل کیا جائیگا، رانا ثنااللہ

0 74

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے حکومت نے ابھی ارادہ ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے آئین پر عمل کیا جائیگا، حکومت آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی پارٹی پرپابندی کےلیے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے۔

جب کابینہ منظوری دے گی توڈکلیئریشن کو 15 دن میں سپریم کورٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور اگر عدالت ڈکلیئریشن سے متفق ہوجائے تواس پارٹی پرپابندی عائد ہوجاتی ہے، حکومت نے ابھی اپنے ارادے کو ظاہرکیا ہے، آئین میں دیےگئے طریقے کار کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالت میں اپنا مؤقف پیش کریں گے، اگر مخصوص نشستیں ہمیں مل سکتی ہیں تو آئینی طور پر کوشش کریں گے، ایڈ ہاک ججز رکھنے کا باقاعدہ آئین میں ذکر ہے، اگر یہ ٹھیک نہیں تو آئین میں کیوں ہے؟ کسی کے پسند یا ناپسند پر آئینی چیز کو روکا نہیں جاسکتا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ معاشی بدحالی 2018 کے بعد آئی ہے، عمران خان کو لاکر ملک کا بٹھا بٹھایا گیا اور چلتے ملک کو اس صورتحال سے دوچار کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.