پاکستان اور آذربائیجان کا 2 ارب ڈالر کی باہمی تجارت پر اتفاق

0 120

پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو100ملین ڈالر کی سطح سے بڑھا کر2ارب ڈالر تک کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

دونوں ممالک نے15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جو تجارت، سیاحت، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، قانون و انصاف اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر مبنی ہیں۔

آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے یہ معاہدے اور یادداشتیں رواں برس نومبر میں وزیر اعظم پاکستان کے آذربائیجان کے دورے سے منسلک ہیں۔
ان معاہدوں کی تکمیل میں ایس آئی ایف سی نے سہولت کاری اور مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔ یہ معاہدے اور یادداشتیں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے دورۂ پاکستان کے دوران طے کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی پائی جاتی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں یہ معاہدے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور بھائی چارے کو مزید فروغ ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.