یمن پر حملے کے بعد ممکنہ جوابی حملے  پر صیہونی حکام  کا  ہنگامی اجلاس طلب

0 79

میڈیا ذرائع نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے حکام نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں الحدیدہ حملے کے ممکنہ جوابی حملوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگو نے حکومت کے سیکورٹی حکام کی موجودگی میں ایک ہنگامی اجلاس میں مذکورہ وزارت سے متعلقہ اسٹریٹیجک اور اہم تنصیبات پر یمنی حملوں کے امکان کے بارے میں بریفنگ دی۔

 

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ اور وزیر انصاف یاریو لیون نے سیکورٹی کابینہ کے اس اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس میں یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس منصوبے کے بارے میں پہلے سے آگاہ نہيں تھے۔

 

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ اجلاس سے صرف 45 منٹ قبل جلسے کی اطلاع کی وجہ سے وزراء نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔واللا نیوز میڈیا نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ معلومات، کنیسیٹ کی دفاعی کمیٹی کو بھیجی گئیں کیونکہ حملے کا منصوبہ پہلے سے ہی تیار کر لیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.