بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرے جاری، 140 سے زائد افراد ہلاک

0 77

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد یک سو چالیس سے زائد ہوگئی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسیوں کے مطابق بنگلہ دیش میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سڑکوں پر فوج کا گشت جاری ہے۔ حکومت نے پرتشدد مظاہرہ کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ انٹرنیٹ، ٹیکسٹ میسج اور اوورسیز کال سروسز جمعرات سے معطل ہیں۔

بنگلہ دیش کی حکومت نے آج ا توار اور کل پیر کو پورے ملک میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بیرون ملک دورے منسوخ کردیئے۔ سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت آج ہورہی ہے امریکہ نے اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں پُرتشدد احتجاج کے بعدایک ہزار ہندوستانی طلباء وطن واپس آگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.