پاورپرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا کو درخواست کردی

0 104

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کودرخواست کردی۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے، جون کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست منظور کی گئی تو صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت 30 ارب روپے تک اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی تاریخ مقرر کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.